نیلم منیر

” رانگ نمبر ٹو “ نے مستقبل کی سمت کا تعین کر دیا ،اداکارہ نیلم منیر فلم کی کامیابی پر خوشی سے نہال

لاہور( این این آئی) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اپنی فلم ” رانگ نمبر ٹو“ کی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج بھی معیاری اسکرپٹ کو بنیاد بنا کر فلمیں بنائی جائیں توانڈسٹری کے عروج کےلئے زیادہ عرصہ درکار نہیں ہوگا.

فلم کی کامیابی نے میرے مستقبل کی سمت کا تعین کر دیا ہے اور یہ طے ہے کہ جب بھی مجھے اچھے کردار کی پیشکش ہو گی ضرور فلم میں کام کروں گی ۔ ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ ”رانگ نمبر ٹو “ کی کامیابی صرف ایک فلم نہیں بلکہ انڈسٹری کی کامیابی ہے جس سے مستقبل کےلئے امید پید ا ہوئی ہے اور اس سے فلمیں بنانے کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔

نیلم منیر نے کہا کہ فلم کی کامیابی کےلئے میرے سمیت تمام اداکاروں نے بڑی محنت اور دعائیں کی تھیں اور اللہ تعالیٰ نے ہماری محنت اور دعاﺅں کو رد نہیں کیا ۔ نیلم منیر نے کہا کہ فلم میں ہر شخص نے اپنا کردار بہترین طریقے سے نبھایا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق فلم بینوں کی جانب سے سب کرداروں کو خوب سراہا جارہDBہ et2 %no

اپنا تبصرہ بھیجیں