سانحہ نیوزی لینڈ

سانحہ نیوزی لینڈ کے200 متاثرین شاہی میزبانی میں حج کریں گے

ریاض (اے پی پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے 200 رشتہ داروں اور زخمیوں کو اس برس اپنی میزبانی میں حج کرائیں گے۔

حملوں میں 50 افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے تھے۔ متاثرین کا تعلق پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش، افغانستان، اردن اور مصر سمیت 6 عرب ممالک سے ہے۔سعودی اخبار الشرق الاوسط کے مطابق نیوزی لینڈ سے حج پر آنے والے شاہی مہمانوں کے انتظامات سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کرے گی۔ شاہ سلمان ہر سال دنیا بھر سے سینکڑوں مسلم شخصیات کو اپنی میزبانی میں حج کراتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں