ملینگا کو

سری لنکا نے ملینگا کو ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا

کولمبو (این این آئی)سری لنکا نے ورلڈ کپ 2019 کےلئے تجربہ فاسٹ باولر لاستھ ملینگا کو ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا چیئرمین سلیکٹرز اسانتھا ڈی میل نے بتایا کہ انہیں ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو ٹیم کو انگلینڈ اینڈ ویلز میں ورلڈ کے دوران متحد رکھ سکے۔سری لنکا کی ٹیم انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2019 میں اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف یکم جون کو کھیلے گی۔چیئرمین سلیکٹرز اسانتھا ڈی میل نے اعتراف کیا کہ سری لنکا کی ٹیم کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا کی ٹیم کا حالیہ برسوں میں اندرونی اختلافات کے علاوہ قیادت میں بھی کئی مسائل کا سامنا رہا ، نظم و ضبط میں بھی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ورلڈ 1996 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی چمپئن کا تاج پہننے والی سری لنکن ٹیم اس وقت بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باو¿لنگ کے شعبے میں بھی مسائل کا شکار ہے۔ملینگا کو قیادت سے ہٹانے سے متعلق چیف سلیکٹرز نے کہا کہ وہ بطور کپتان ٹھیک رہے تاہم وہ دیگر چند سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹھیک طرح مل جل نہیں پا رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں