عمران خان

سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ،عمران خان

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، پاکستانی مافیا رشوت، بلیک میلنگ اور دھمکیاں دے رہا ہے.

مافیا منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک دولت کا تحفظ چاہتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے، یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کا تحفظ چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں اٹلی کے سابق صدر نیپلی ٹانو کے عدالتی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطالوی سرکاری زعما نے کس طرح ساز باز کر کے بیس سال قبل بم دھماکوں میں مافیا کا ساتھ دیا، بم دھماکے میں 21 معصوم افراد کے ساتھ مافیا مخالف جج بھی مارے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں