سمجھوتہ ایکسپریس

سمجھوتہ ایکسپریس عارضی طور پرمعطل

اسلام آباد : سمجھوتہ ایکسپریس کو عارضی طور پرمعطل کر دیاگیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سمجھوتہ ایکسپریس کا آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی اور امن و امان کی صورتحال کی بہتری پر سمجھوتہ ایکسپریس کو فی الفور بحال کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس ہفتہ میں دو مرتبہ واہگہ پاکستان سے بھارت کے شہروں اٹاری اور نئی دہلی کے درمیان بدھ اور اتوار کو چلائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں