ڈپٹی کلیکٹرکسٹم عبدالقدوس

سمگلرز کے ہاتھوں زخمی ڈپٹی کلیکٹرکسٹم عبدالقدوس انتقال کرگئے

کراچی (صباح نیوز) کوئٹہ میں اسمگلرز کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والے ڈپٹی کلیکٹرکسٹم عبدالقدوس انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلیکٹر عبدالقدوس شیخ کو چار روز قبل سریاب روڈ پر مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جنہیں تشویشناک حالت میں کراچی کے سی ایم ایچ میں منتقل کیا گیا تھ.

جہاں وہ آج دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔دوسری جانب کہا گیا کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅ ن میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کلیکٹرکسٹم عبدالقدوس شیخ پرحملہ کرنے والے اسمگلر کو دوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں صادق، طوفان اور احمد شاہ شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں