وسیم اکرم

صرف ٹیلنٹ چلے گا، سفارشی آگے نہیں جاسکتا، وسیم اکرم

لندن (صباح نیوز) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ملک میں اگر ٹیلنٹ ہوگا تو چلے گا ورنہ سفارشی آگے نہیں جا سکتا۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کوچ بدلنے اور سلیکٹر بدلنے سے کیا ہوگا ؟

پلیئر تو یہی ہیں، اگر کوئی ہے تو سامنے آئے گا۔وسیم اکرم نے کہا کہ فرسٹ کلاس پر 10،15سال سے کسی نے کوئی توجہ نہیں دی، ٹیم میں سفارشی ہیں یا نہیں، مجھے معلوم نہیں لیکن ملک میں اگر ٹیلنٹ ہوگا تو چلے گا، سفارشی آگے نہیں جا سکتا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 15 سال فرسٹ کلاس کرکٹ پر پیسہ لگایا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ ہے، بورڈ فرسٹ کلاس پر پیسہ لگائے، اس پر توجہ دے اور نظر بھی رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں