سونا1000روپے

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا1000روپے سستاہوگیا

کراچی ( صباح نیوز)انٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا1000روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1416ڈالرسے گھٹ کر1414ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابقملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں1000روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں858روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت78200روپے سے گھٹ کر77200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 67044روپے سے گھٹ کر66186روپے ہوگئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں