وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا

سپیکر قومی اسمبلی کا وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا سے ان کی رہائش گاہ جا کر اظہار تعزیت

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ان کی رہائش گاہ آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے شوکت یوسفزئی کی والدہ کی وفات پر دلی دکھ و غم کا اظہار کیا۔ اسد قیصر نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں مانگی اور فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی وزیر نے فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کے لئے آمد پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں