سکھر:آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ

سکھر: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ پھر احتساب عدالت پیش

سکھر(صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی منگل کے روز سماعت ہوئی۔ جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر نیب ٹیم نے رکن قومی اسمبلی اور سابق قائد حزب اختلاف کو احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ رکاوٹیں لگا کر روڈ کو بند کر دیا گیا، جب کہ اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔نیب پراسیکیوٹر نے مزیدریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پی پی رہنما تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔

واضح رہے کہ 21 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے ٹھوس ثبوت پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد فرنٹ مین سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ زبردست مہر کو گرفتار کر کے نیب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں