سیاح ماضی

سیاح ماضی والے اصل اپنا یوم سیاہ منا رہے ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (لاہور نامہ ) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ سیاح ماضی والے اصل اپنا یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ اپوز یشن کا کو ئی احتجاج بھی ان کے سیاہ کامو ں کو سفید نہیں کر سکتابلاو ل‘ مریم اور اپوز یشن اتحاد حکومت کے سامنے ر یت ثا بت ہوا۔تحریک انصا ف کی حکومت کے خا تمے کے خواب دیکھنے والے دن کو خواب دیکھنا چھو ڑ دیں پی ٹی آئی کی حکومتی اپنی آ ئینی مد ت پوری کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پار ٹی کار کنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ اپوز یشن کا شیرازہ بکھر چکا ہے کیو نکہ سب اپنے آ پ کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیںزرداری اور نواز کی او لا د یں ملک اور قوم کی لو ٹی ہو ئی دو لت وا پس کر دیں تو اپنے اپنے ابو کو جیل سے رہا کرا لیں انہو ں نے کہاکہ زرداری فیملی نے سند ھ کو اور شر یف برادری نے پنجا ب کے عوام کو اپنا غلام سمجھ رکھا ہے عوام باشعور ہو چکے ہیں اب وہ کسی صور ت ان دو نو ں جماعتو ں کی غلامی کرنے کیلئے تیار نہیں۔زر داری اور نواز شریف کھوٹے سکے بن چکے ہیں ان کی اہمیت ملک اور معا شرے میں ختم ہو چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں