نیشنل سیونگز 5

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے رواں مالی سال پہلے 9ماہ کے دوران 68فیصد اضافہ

کراچی(این این آئی)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے رواں مالی سال2018-19 کے پہلے 9ماہ کے دوران 68فیصد اضافہ کے ساتھ 300ارب کی بچتوں کا ہدف حاصل کر لیا ہے ۔

ترجمان سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی سے مارچ کے دوران سی ڈی این ایس نے 300 ارب کی بچتوں کا ہدف حاصل کیاہے ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں سی ڈی این ایس نے 110 ارب روپے کی بچت کی تھی۔

31مارچ تک سی ڈی این ایس نے 1659 ارب کی بچت کی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں نیشنل سیونگز نے 740 ارب بچائے تھے۔ مختلف سیونگز سرٹیفکیٹس کے ریٹس کو بہتر بنانے کے بعد ادارے کی اسکیموں میں توقع سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی ہے ، اسی تناظر میں مئی 2019 کیلئے 224 ارب کی بچتوں کا ہدف مقررکیا گیاہے ۔سی ڈی این ایس نے مختلف اسکیموں پر شرح منافع کو معقول بنادیا ہے ، نئی شرح کا اطلاق یکم جنوری سے ہواہے اورشہریوں کی جانب سے اب مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آرہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں