موٹی ہونے

شادی کے بعد موٹی ہونے پر تنقید کے باعث ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی، صنم جنگ

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستانی اداکارہ ومیزبان صنم جنگ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد موٹی ہونے کی وجہ سے بے حد تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صنم جنگ نے حال ہی میں اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی کے یوٹیوب چینل ایس ایل ڈیجیٹل ود شائستہ میں گفتگو اپنی شادی زندگی کے بعد موٹی ہونے کے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد میں بہت موٹی ہو گئی جس کی وجہ سے بے حد تنقید کی گئی اور اس تنقید کی وجہ سے میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی جس کے بعد میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ مجھے کوئی سکرین پر نہیں انا میں ان سب چیزوں سے چھپپنا چاہتی ہوں لیکن اپنے شوہر اور نجی ٹی وی کی ہمت اور حوصلہ افزائی نے مجھے مضبوط کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابا کی پابندیوں اور ڈانٹ کی وجہ میں اج تک اکیلے سفر نہیں کر سکتی، میں سوشل نہیں ہوں اور نہ ہی زیادہ پارٹیوں میں جاتی ہوں یہی وجہ ہے کہ میں اپنی بنیادوں سے جڑی ہوں لہذا میری نظر میں پابندیاں اچھی ہوتی ہیں اور یہ پابندیاں میں اپنی بیٹی پر بھی لگاؤں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں