شان کا فلم ضرار 23 مارچ کو ریلیز کرنے کا اعلان

لاہور : یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی فلموں کی نمائش کی دوڑ میں اداکار و ہدایتکار شان شاہد بھی شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حب الوطنی کے موضوع پر مبنی ایکشن فلم ضرار کو 23 مارچ کے دن ملک و بیرون ممالک میں ریلیزکرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ فلم میں اداکار شان ، ندیم، عظمیٰ اور دیگر فنکار وں نے کام کیاہے ۔واضح رہے اس فلم کو شان اس سے قبل عیدکے موقع پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں