ردوس عاشق

شکست خوردہ مولانا کی خدمات لینے والی جماعتوں کیساتھ عوام نہیں ، فردوس عاشق

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جو سیاسی جماعتیں انتخابات میں شکست خوردہ مولانا کی خدمات لے رہی ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں۔ بجٹ منظور نہ ہونے دینے کے اعلان کرنے والے وفاق اور صوبوں کی ترقی کے ساتھ سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ جو سیاسی جماعتیں انتخابات میں شکست خوردہ مولانا کی خدمات لے رہی ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں۔

وفاقی بجٹ میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کی ترقی کو خاص ترجیح دی گئی ہے ،بجٹ منظور نہ ہونے دینے کے اعلان کرنے والے وفاق اور صوبوں کی ترقی کے ساتھ سنجیدہ نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کے مقابلے میں تقریبا 200 ارب روپے سندھ کے لئے اضافی رکھے ہیں ۔گذشتہ مالی سال میں این ایف سی کے تحت 616 ارب روپے کے مقابلے میں رواں مالی سال میں سندھ کے لیے 815 ارب روپے مختص کیے گئے ،یہ حکومت کا وفاق کی اکائیوں کو اہمیت دینے کا ثبوت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کے مقابلے میں تقریبا 200ارب روپے سندھ کے لئے اضافی رکھے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں این ایف سی کے تحت 616 ارب روپے کے مقابلے میں رواں مالی سال میں سندھ کے لیے 815 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ حکومت کا وفاق پاکستان کی اکائیوں کو اہمیت دینے کا ثبوت ہے.

نومولود سیاستدان سیاسی بلوغت سے عاری ہیں،انہیں ادراک نہیں یہ بجٹ سندھ سمیت تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کا بھی ضامن ہے۔سندھ کے بجٹ کا مقدر اسی وفاقی بجٹ سے جڑا ہے.

عمران خان کی عداوت میں سندھ کے عوام سے دشمنی نہ کریں۔اپوزیشن اراکین نے نہ تو بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا،پھر کس بنیاد پر اسے عوام دشمن قرار دے رہے ہیں؟ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے اب عوام کا مزید تیل کیوں نکالنا چاہتے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں