اجلاس کی صدارت

شہباز شریف اجلاس کی صدارت کے لیےآج اسلام آباد پہنچیں گے

لاہور(آئی این پی)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف(آج)پیر کو وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف سینیٹ اجلاس کی حکمت عملی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مسلم لیگ (ن)کے اجلاس میں لیگی اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔ شہباز شریف کی آمد پر چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی کا حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں نیب کی کارروائیوں سے متعلق بھی امور پر غور ہوگا۔شہباز شریف سینیٹ میں اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں منگل کو سینیٹ کے اجلاس سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔ شہباز شریف کل اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاس میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں