نوٹس کی مرچیں

شہباز شریف کے ڈیلی میل کو دیئے گئے نوٹس کی مرچیں عمران خان کو لگی ہیں ،مریم اور نگزیب

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے ڈیلی میل کو دیئے گئے نوٹس کی مرچیں عمران خان کو لگی ہیں ،عرفان صدیقی کو لگنے والی ہتھکڑی والی تصویر عمران حکومت پر کالا دھبہ بن گئی ہے،خان صاحب آپ کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ۔سینئر کالم نگام اور سابق معاون خصوصی عرفان صدیقی کی رہائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام الناس نے حق و سچ کی بات کی ہے ،جتنی پابندیاں لگائیں گے چیزیں اتنی واضح ہوں گے ،ڈرپوک بیانیے کو عوام تسلیم نہیں کرتی ۔ انہوں نے کہاکہ کرائے کے ترجمان شہزاد اکبر کو سامنے لایا جا رہا ہے ،شہباز شریف کے ڈیلی میل کو دئیے گئے نوٹس کی مرچیں عمران خان کو لگی ہیں۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ قوم جاگتی رہی توایسے ہی حق کی جیت ہوتی رہیگی۔ انہوں نے کہاکہ یہ تحریک انصاف نہیں تاریک انصاف ہے،انہوں نے پاکستانی عوام کی روٹی بند کردی۔انہوں نے کہاکہ ماہر تعلیم کو عمران خان کے حکم پر ہتھکڑی لگائی گئی،عرفان صاحب کے ہاتھ میں ہتھکڑی اور قلم کی تصویر تاریخ کا حصہ بن چکی ہے،یہ تصویر عمران حکومت پر کالا دھبہ بن گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں