گرجا گھروں

شہر کے تمام گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے‘وقاص نذیر

لاہو ر: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے کہا ہے کہ شہر کے تمام گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے،ایس پیز گرجا گھروں,پارکس اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی خود چیک کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے کہاکہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز بھی تعینات کئے جائیں۔گرجا گھروں کے اطراف میں ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان موثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں