صدرعارف علوی سے

صدرعارف علوی سے ایوان صدر میں فنکاروں کی ملاقات

اسلام آباد (لاہور نامہ) صدر پاکستان عارف علوی سے ایوان صدر میں فنکاروں کی ملاقات‘ فنکاروں نے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر پاکستان عارف علوی سے ایوان صدر میں پاکستانی اور غیر ملکی فنکاروں نے ملاقات کی جن میں امریکا، چین، ترکی کے نامور فنکار بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستانی نژاد برطانوی صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر نے بغیر میوزک کے صوفی اوپیرا گائیکی کا مظاہرہ کرکے خوب داد حاصل کی ۔

ایوان صدر میں صوفیانہ کلام اور سائرہ پیٹر کی آواز گونج اٹھی۔ صدر عارف علوی نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فنکار قابلِ قدر ہیں جو اپنے فن کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ گلوکارہ سائرہ پیٹر نے صدر پاکستان کو بتایا کہ میں نے مغربی اور مشرقی موسیقی کا فیوزن بنا کر دنیا کے مختلف ممالک میں پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹی ہونے کے ناطے صوفیانہ کلام گا کر عالمی دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن اور سلامتی والا ملک ہے جبکہ میں نے صوفی اولیا کرام کا کلام انگلش میں ترجمہ کرکے پیش کیا تو اسے سب نے سراہا۔ بعد ازاں تمام بین الاقوامی فنکاروں کی مختلف اقسام کے کھانوں سے تواضع کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں