ضامن رضا بلوچ

طالبعلم ضامن رضا بلوچ کی میٹرک امتحانات میں اول پوزیشن

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) آرمی پبلک سکول کے ہونہار طالب علم اور معروف ادیب‘سکالر وجاہت علی عمرانی کے بھانجے اور کیپٹن علی رضا بلوچ کے چھوٹے بھائی ضامن رضا بلوچ نے فیڈرل بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں 1050 نمبر حاصل کر کے پورے ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پورے فیڈرل بورڈ میں علاقے کا نام روشن کیا بلکہ ایجوکیشن بورڈ کی سطح پر بھی منفرد اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے‘ضامن رضا بلوچ نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاﺅں‘اساتذہ کی محنت اور اپنے جذ بے اور لگن کو قرار دیا اور کہا کہ جب کوئی طالبعلم پورے جوش اور ولولے سے دن رات محنت کرتا ہے تو کامیابی اسکے قدم ضرور چومتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں