عام آدمی

عام آدمی کو ریلیف دینے کےلئے حکومت دن رات ایک کئے ہوئے ہے، سعدیہ سہیل رانا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنی کرپشن کی کمائی کو بچانے کے لئے یہ راگ الاپ رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جب بڑے ڈاکو پکڑیں گے تو جمہوریت یاد آ جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ملک کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے جبکہ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے حکومت دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن کی نذر ہونے والی معیشت کو بحال کرنے کے لئے تحریک انصاف کو ناپسندیدہ اقدامات کرنے پڑے لیکن یہ عارضی ہیں، حکومت ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں