اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی، ایم ایس/ایم فل /ایم ایس اور بی ایس میں داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی، ایم ایس/ایم فل /ایم ایس سی آنرز، کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے/ایم پی اے، بی ایس پروگرامز، ایم ایس سی) شماریات فزکس، ریاضی، کیمسٹری،مائیکروبیالوجی، ای پی ایم، ماس کمیونیکیشن، سسٹین ایبل انوائرمینٹل ڈیزائن، انوائرمینٹل سائنس اور باٹنی کے شعبوں میں داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاءالحسنین نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامزمیں داخلے کے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے
پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈاﺅن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 مارچ 2019ءمقرر کی گئی ہے۔ ان پروگرامزمیں داخلوں کے حصول کے لئے ایڈمشن ٹیسٹ 15سے25 اپریل کے درمیان منعقد ہوں گے۔ ٹیسٹ/انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ30۔اپریل2018ءکو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں