بی ایڈ پروگرام

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بی ایڈ پروگرام کے دورانیہ میں توسیع

اسلام آباد :علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی روڈ میپ پربی ایڈ پروگرام کے دورانیہ میں توسیع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک سالہ بی ایڈ پروگرام کو ڈیڑھ سالہ  اڑھائی سالہ اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز میں تبدیل کردیا ہے۔بی ایڈ کے نئے پروگرامز میںٹیچنگ آبزرویشن ٹیچنگ پریکٹس کورس ورکشاپ ریسرچ پراجیکٹ اور فیس ٹو فیس ٹیچنگ کمپوننٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ ان اقدامات کے نتیجے میں تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کے معیار میں بہتری آئی ہے۔
یونیورسٹی نے بی ایڈ کے ان تینوں پروگرامز کے دورانیہ میں توسیع کی بنیاد پر فیس پر نظرثانی کی ہے جو حسب روایت دیگر جامعات کی فیس سے بہت کم ہے۔فیس میں ردوبدل کی منظوری یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی سفارشات پر یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل نے دی تھی جس کا اطلاق سمسٹر خزاں2018ءسے کیا گیاہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی کی کوشش رہے گی کہ مالی مشکلات کی وجہ سے کوئی فرد تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائے۔
یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود غریب مستحق اور ضرورت مند طلباءو طالبات کو سکالرشپ اور فیس میں رعائیت فراہم کرنے کے لئے مالی امداد کی 9۔مختلف اسکالرشپ اسکیمیں شروع کررکھی ہیں جن کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور علاقائی دفاتر میں موجود ہیں۔ان اسکیموں سے ہر سمسٹر میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات مستفید ہورہے ہیں۔سکالرشپ کی اِن اسکیموں سے مستفید ہونے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسزسے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں