رانا ثنا اللہ

رانا ثناء اللہ کا عمران خان کو چیلنج

لاہور(اے این این ) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور میرے خون کا ٹیسٹ کرائیں جس کے لہو سے منشیات نکلے اسے سزا دی جائے ،میرے خون میں سگریٹ کے اثرات بھی ملیں تو مجھے کیس سنے بغیر سزا دے دیں۔منگل کو لاہور کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے میرے خون کا ٹیسٹ کرایا جائے اگر اس میں سگریٹ کے اثرات بھی مل جائیں تو کیس سنے بغیر ہی سزا دے دیں اور نالائق اعظم کا بھی بلڈ ٹیسٹ کیا جائے جس کے خون سے منشیات نکلے اسے سزا دی جائے ۔انھوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک کیس کا ریکارڈ نہیں ملا، کل ایک ٹیم نے تفتیش کی ہے، تمام تفصیلات مجھے ابھی تک نہیں دی گئیں، ابھی تک میرا موقف بھی سرکاری طور پر نہیں لکھا گیا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں کسی سہولت نہ ملنے کا شکوہ نہیں کروں گا،جتنا بھی ظلم کرنا ہے کرلیں، میں نے سوچ رکھا ہے کہ پاکستان میں ہی رہنا ہے، میرے حوصلے بلند ہیں مگر مجھ پر دبا ؤہے، یہ ظلم ہے اور ظلم کی دہائی دینے کی بجائے اسے للکارنا چاہیے، یہ ظالم اپنا عبرتناک انجام بھگتے گا۔واضح رہے کہ رواں ماہ اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا۔ رانا ثنا اللہ لاہور کی کیمپ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں