اعلی ترین عہدے

عمران خان اپنا نہ سہی ملک کے اعلی ترین عہدے کا تو خیال رکھیں،پیپلز پارٹی

اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنا نہ سہی ملک کے اعلی ترین عہدے کا تو خیال رکھیں،سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونے والے کس منہ سے قانون کی بالادستی کا ذکر کررہے ہیں۔

ہفتہ کوایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ بدزبانی اور بڑھک بازی وزیراعظم کے عہدے کے شایان شان نہیں۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کی عوامی سیاسی سرگرمیوں سے مخالفین ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ جبر اور استبداد سے مقابلے سے بھری پڑی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ سہاروں اور بیساکھیوں پر کھڑی حکومت جلد ہی زمین بوس ہونے والے ہے۔انہوںنے کہاکہ نیب زدگان اور نیب زادوں پر مشتمل ٹولہ ملک پر مسلط کردیا گیاہے انہوںنے کہاکہ عوام دشمن حکمرانوں کا دھڑن تختہ قریب ہے،سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونے والے کس منہ سے قانون کی بالادستی کا ذکر کررہے ہیں۔ نیر بخاری نے کہاکہ اپوزیشن پر تنقید کرکے حکومتی ناکامیاں نہیں چھپائی جا سکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں