قوم کے سامنے

عمران خان وہ وقت دور نہیںجب تم قوم کے سامنے پیش ہو گئے او ایک ایک ظلم کا بدلہ لینگے‘ شہباز شریف

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان وہ وقت دور نہیںجب تم قوم کے سامنے پیش ہو گئے او رایک ایک ظلم کا بدلہ لیں گے، کارکن حوصلہ بلند رکھیںقیادت آپ کے ساتھ ہے ، جس شخص نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، سی پیک کا تحفہ دیا ، ملک سے اندھیر ے ختم کئے اسے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعد رفیق ، سلمان رفیق اور رانا ثنا اللہ خان کو تمام سہولتوںسے محروم کیا جارہا ہے ۔ کارکنان پریشان نہ ہوں اور حوصلہ رکھیں ، اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملک میں ترقی ہوئی ،نو از شریف نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، سی پیک اور روزگار دیا لیکن آج اسے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے لیکن اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔ میں نے آپ کو پیغام دینا ہے کہ پریشان نہ ہوں اور اپنے حوصلے کو بلند رکھیں قیادت آپ کے شانہ بشانہ ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان تم قوم کے سامنے پیش ہو گئے اور ایک ایک ظلم کا بدلہ لیں گے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کر کے رہبر کمیٹی کے آج جمعہ کو ہونے والے اجلاس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کونواز شریف کےلئے بھی خصوصی پیغام دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں