سنچری مکمل

عمران طاہر نے ون ڈے کرکٹ میں میچز کی سنچری مکمل کرلی

لندن(صباح نیوز)جنوبی افریقی اسپنرعمران طاہر نے ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی سنچری مکمل کرلی۔لیگ اسپنر جنوبی افریقہ کے دوسرے بولر ہیں جنہوں نے 100 میچوں میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی ہے، اس سے قبل نکی بوجے کو 100سے زائد میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران طاہر کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے، پاکستانی ٹیم سے مسلسل نظر انداز کئے جانے پر وہ جنوبی افریقہ چلے گئے اور انہوں نے وہاں کی سکونت اختیار کر لی، بعد ازاں اپنی انتھک محنت اور طلسمی بولنگ کی وجہ سے جنوبی افریقن ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں