معاشی دہشت گردی

عمران نیازی کا عیدکے موقع پرعوام کو ریلیف دینے کے بجائے پٹرول بم گراکر معاشی دہشت گردی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف شریف نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کا عیدالفطر کے موقع پرعوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر پٹرول بم گراکر معاشی دہشت گردی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ دنیا بھر میں پیڑول سستا ہو رہا ہے لیکن نااہل نیازی کی وجہ سے پاکستان میں پیڑول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عملا ناکام ہوچکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے عذاب سے دوچار کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کا نیا پاکستان معاشی اور اقتصادی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملک کو آئی ایم میں گروی رکھنے کے اثرات ہر روز عوام کے سامنے آ رہے ہے ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے خلاف اس معاشی دہشت گردی پر بھرپور احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں