مقبول ترین

عمران یو ٹرن کا عالمی ریکارڈ بنانے میں مقبول ترین ہیں،طلال چوہدری

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران نیازی یو ٹرن اور جھوٹ کا عالمی ریکارڈ بنانے میں مقبول ترین ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھنا تو تھا کہ عمران خان مقبول ترین لیڈر کیسے ہیں؟ عمران نیازی 10 ماہ میں ملک کی معاشی بدحالی کا عالمی ریکارڈ بنا کر مقبول ہیں۔طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی 10 ماہ میں ملک کی ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی کی شرح 3 فیصد بڑھا کر عالمی ریکارڈ قائم کر کے مقبول ترین ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمارے وزیر اعظم عمران خان کو مقبول رہنما قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں