تقسیم کار نظام 16

عمر ایوب خان نے ملک میں بجلی تقسیم کار نظام میں ویلنگ اور بجلی کی پرائیویٹ مارکیٹ کے قیام کی نوید سنادی

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائی پاور اور پیٹرولیم عمر ایوب خان نے ملک میں بجلی تقسیم کار نظام میں ویلنگ اور بجلی کی پرائیویٹ مارکیٹ کے قیام کی نوید سنادی۔ پرائیویٹ بجلی کی مارکیٹ سے بجلی کے صارفین اور بجلی بنانے والے دونوں ہی مستفید ہو سکیں گے اس ضمن میں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں اس طرح کی مارکیٹ پہلے سے کام کررہیں ہیں۔

صارف کی مرضی ہوتی ہے کہ اپنی طے ش±دہ ریٹ پر کسی بھی بجلی بنانے والے سے بجلی خرید سکتے ہیں۔ پاکستان میں موجودہ بجلی تقسیم کار نظام ِ حکومت کی ملکیت ہے اس کو ویلنگ کےلئے دستیاب کرنے سے بجلی کی مارکیٹ کو قائم کرنے میں اہم سنگِ میل طے کرلی جائے گی۔وفاقی وزیر برائے پاور نے جاپان کے سفیر کونینوری متسودا کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں انرجی مارکیٹ اور ویلنگ سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان موجودہ تعلقات اور خاص طور پر انرجی سیکٹر میں تعاون پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔ ملاقات میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر جناب عمر ایوب خان نے جاپان کے سفیر کو پاکستان کے انرجی سیکٹر سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی قابل تجدید توانائی کی پالیسی اب بننے کے قریب ہے جس میں م±لک میں اس سیکٹر میں انویسٹمنٹ کے مواقع بڑھیں گے۔ اسی طرح سرمایہ کاری کو بھی واضح اور بہت اچھا ریٹرن ملے گا۔ وفاقی وزیر نے جاپان کے سفیر کو گردشی قرضوں کی بڑھوتری کے کم کرنے اور بالکل ختم کرنے کے پلان کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔کونینوری متسودا نے عمر ایوب خان کو سالوں بعد م±لک میں رمضان کے مقدس مہینے میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے بجلی اور گیس چوری کے خلاف شروع کی گئی مہم پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جن کی بدولت ملک کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ ریونیواور ریکوری کی جاچکی ہے۔جاپان کے سفیر نے وفاقی وزیر برائے پاور اور پیٹرولیم کو آگاہ کیا کہ جاپان کی مختلف کمپنیاں بشمول مسبوشی پاکستان کے انرجی سیکٹر میں مختلف پراجیکٹ سرانجام دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بت ساری جاپانی کمپنیاں پاکستان کے انرجی سیکٹر میں دلچسپی سے دیکھ رہی ہیں اویہاں سرمایہ کاری پلان کررہی ہیں۔جاپانی سفیر نے وفاقی وزیر کو این ٹی ڈی سی اور جے آئی سی اے کے درمیان م±لک کی ٹرانسمیشن ماسٹر پلان پر جاری کام کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں