عمر پارک 133

عمر پارک یوسی242 میں اتفاق ویلفئیرسوسائٹی کا قیام، افتتاح ملک ریاض کھوکھر اور سردار عظیم اللہ نے کیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)حلقہ پی پی 168 سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور چیرمین شکایت سیل وزیراعلٰی پنجاب ملک اسد اللہ کھو کھر اپنے حلقہ کے مسائل فوری حل کرنے کے لئیے پر عزم ہیں ،7 مارچ اتوار کے روز یو سی 242 عمر پارک ملحقہ شمع کالونی میں اتفاق ویلفئیر سوسائٹی کی بنیاد رکھی گئی ، جس کا افتتاح رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک ریاض کھو کھر نے کیا، افتتاح کے موقع پر وائس چیئرمین اتفاق ویلفئیر اٹارنی جنرل سردار عظیم اللہ خا ں، چئیرمین ویلفئیرقاضی روحیل اشرف، صدر چوہدری خورشید احمد ایڈووکیٹ، سنیئر نائب صدر محمد جہانگیر، نائب صدرعظمت خان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خیر محمد سحر، جوائنٹ سیکرٹری امان اللہ خان، فنانس سیکرٹری محمد پرویز، سیکرٹری نشر و اشاعت جان محمد مئیو موجود تھے. ویلفئیر سوسائٹی کے قیام کا مقصد علا قہ کے تمام مسائل فوری طور پر حل کرنا ہے، مالک ریاض کھوکھر نے افتاح کے مو قع پر رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھو کھر کی طرف سے یقین دہانی کروائی کہ جس طر ح آپ لوگوں کی محبت ووٹ کی صورت میں میرے ساتھ رہی اسی طرح میرا وعدہ ہے ، میری خدمت ہر وقت اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ ہے، جب بھی اور جہا ں کہیں بھی میری ضرورت پیش آئے گی میں حاضر ہوں گا، اہل علاقہ کے تمام جائزکام حل کرنا میرا فرض ہے.
عمر پارک

عمر پارک

عمر پارک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں