فردوس عاشق

غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا، فردوس عاشق

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا، قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے ٹپ دی گئی، لٹیرے ٹپ نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے مال مفت دل بے رحم کے مصداق ہیں، قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے، آج اس لوٹ مار کو بے شرمی سے استحقاق قرار دیتے ہیں، گاڑیاں سرکاری، بیرون ملک ذاتی دورے بھی قوم کی جیب سے کئے گئے، آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہو رہا، اب روئیں ناں، حساب دیئے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں