احسن خان

غلطی ہو جانے پر اسے تسلیم کرلینے میں عار محسوس نہیں کرنی چاہیے ‘ احسن خان

لاہور ( لاہور نامہ)اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ اگر انسان سے غلطی ہو جائے تو اس پر ڈٹے رہنے کی بجائے اسے تسلیم کر لینے میں عار محسوس نہیں کرنی چاہیے ، ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے اور کامیابی حاصل کی ہے ، پاکستان میں شوبز انڈسٹری مجموعی طو رپر بہتری کی جانب گامزن ہے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار کسی ایک شخص کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا بلکہ سب کا کچھ نہ کچھ کردار ضرور ہے اور ہمیں اسے کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے ۔ اب دوبارہ بہتری کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ہیں جو خوش آئند ہے اور مجموعی طو رپر پاکستان کی شوبز انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ احسن خان نے کہا کہ اپنی غلطی تسلیم کر کے دوبارہ نہ دہرانے کی بھی کوشش کرتا ہوں اور ہر انسان کو ایسا ہی ہونا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں