باجی کی نوکری

فردو س باجی کی نوکری کسی اور کو ملنے والی ہے ،نالائقوں کی حکومت کے صرف دس ماہ بعد سارا پاکستان تڑپ رہا ہے،رہنما (ن) لیگ طلال چوہدری

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فردوس باجی اقتدار میں آنے کے لئے آپ جیسے لوگ تڑپتے ہیں جو اقتدار کے لئے وفاداریاں بدلتے ہیں ،نالائقوں کی حکومت کے صرف دس ماہ گزرنے کے بعد ہم نہیں سارا پاکستان تڑپ رہا ہے ۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کے بیان پر اپنے رد عمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ فردوس باجی کو پتہ چل گیا ہے کہ نوکری کا وقت ختم ہوا جاتا ہے اِس لئے ایسے تڑپ رہی ہیں جیسے پانی کے بغیر مچھلی تڑپتی ہے۔آپ اس لئے تڑپ رہی ہیں کیونکہ آپ کی نوکری کسی اور کو ملنے والی ہے ،اب آپ کے گھبرانے کا وقت ہوا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کو جواب نہیں دینا تو مجھے سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب دے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں