فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کے لیے معیار کو اپنانا ہوگا‘عریشمہ مریم

لاہور(آئی این پی) ڈھول پلیئر عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کے لیے معیار کو اپنانا ہوگا۔ بھڑکوں اور غنڈہ گردی والی فلمیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری میں آج بھی جو چند فلمیں بن رہی ہیں ان کا معیار اتنا گرا ہوا ہے کہ انھیں کوئی سینما جگہ دینے کے لیے بھی تیار نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم معیار کو ترجیح دیں اور ایسی فلمیں بنائیں جو شائقین کے لیے پسندیدہ ہوں تو کوئی شک نہیں کہ معاملات کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہدایتکاروں کو معاشرتی مسائل پر مبنی فلمیں بنانی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کو پسند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں