شیخ رشید

فوج میں کبھی ایسا غم وغصہ نہیں دیکھا، حالات کو مزید بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

راولپنڈی (صباح نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج میں کبھی ایسا غم و غصہ نہیں دیکھا ، حالات کو مزید بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

راولپنڈی میں کشمیری رہنما چوہدری غلام عباس کی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور جس شخص نے سیاچن اور کارگل میں فتح کے جھنڈے گاڑے اس سے پوچھا جا رہا ہے، حالات کو مزید بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں،

فوج میں کبھی ایسا غم و غصہ نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کا سب سے تلخ بیان ہے جو آئی ایس پی آر نے جاری کیا، پاکستان میں بہت بڑا بگاڑ دیکھ رہا ہوں، ہمیں تلخیاں ختم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو بہت قریب سے دیکھا ہے،

کشمیری پاکستان میں بھی اپنی جماعتیں بنائیں، وہ بہت ذہین ہیں،ان کے پاس دنیابھر کی معلومات ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر سے کہتا ہوں کہ گلی محلوں میں ریلیاں نکالی جائیں، کشمیری جاگا ہوا ہے، میری خواہش تھی کہ یو پی اور سی پی کا مسلمان جاگے، آج ہندوستان کا مسلمان جاگ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں