قاز قستان, زلزلے کے جھٹکے

قاز قستان میں 5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے

الماتے (صباح نیوز) قاز قستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجکر 49 منٹ پر آیا۔زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

بیان کے مطابق زلزلہ کا مرکز ضلع قیزن سے 140 کلومیٹر (87 میل) دور جنوب مشرق میں زیرزمین 10کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلہ سے کسی جانی یا مالی کے نقصان کی فی الحال کوئی رپورٹ نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں