قمری کیلنڈر مکمل 49

قمری کیلنڈر مکمل ،عید الفطر 5 جون ہوگی، فواد چوہدری

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قمری کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق عید الفطر 5 جون ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفواد چوہدری نے کہا کہ قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق امسال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر بنانے کےلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس میں اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل تھے۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ پندرہویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں