سرفراز احمد

بھرپور فائٹ کے باوجود جیت نہیں پائے، سرفراز احمد

ٹاﺅنٹن (صباح نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف زیادہ غلطیوں کی وجہ سے فتح نہیں مل سکی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ یقینی طور پر ہم بیٹنگ لائن کی وجہ سے میچ ہارے، اگرچہ لوئر آرڈر میں حسن علی نے چند اچھے اسٹروکس کھیلے، وہاب نے عمدہ بیٹنگ کی.

ہم نے فائٹ کی لیکن ہم میچ نہیں جیت پائے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے ابتدائی 20اوورز میں آسٹریلیا کو بہت زیادہ رنز بنانے کا موقع دے دیا، عامر کے علاوہ دیگر بولرز کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، اس وکٹ پر 270اور 280بہت تھے، اگرہم جیتنا چاہتے تو ہمارے ٹاپ فور بیٹسمینوں کو رنز کرنا ہوں گے.

امام نے ففٹی بنائی، بابر اعظم بھی 30رنز بناپائے، تاہم اب اتوار کو بھارت سے ہمارا اگلا میچ ہے اور ہم اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔دوسری جانب فاتح کپتان آرون فنچ نے کہا کہ گرین شرٹس فتح کے قریب پہنچے، حسن اور وہاب جیسے پلیئرز کیخلاف ہمیشہ مشکل ہوتی ہے جبکہ وہ ردھم میں تھے، ہمارے لیے انھیں روکنا مشکل ہورہا تھا.

ہم نے اپنی بہترین بولنگ کی۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم پورے 50اوورز نہیں کھیل پائے، اس پر ہمیں مایوسی ہے، ہم اپنے حساب سے 20سے 30رنز پیچھے رہے، بہرحال پاکستان کیخلاف کامیابی سے ہمیں دو قیمتی پوائنٹس مل گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں