انتظامیہ

لاہور ،ضلعی انتظامیہ نے شائقین کو پی ایس ایل کے میچز دکھانے کیلئے 5 بڑی اسکرینیں لگا دیں

لاہور:ضلعی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کو دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچز دکھانے کیلئے لاہور میں پانچ بڑی اسکرینیں لگا دیں۔ڈپٹی کمشنر آفس لاہور کی طرف سے یہ اسکرینیں گریٹر اقبال پارک، جیلانی پارک، گلشن اقبال پارک، مین پلازہ جوہر ٹاؤن اور بٹرفلائی پارک میں لگائی گئی ہیں۔
انتظامیہ کی طرف سے کرکٹ شائقین کو کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ عوامی مقامات پر پاکستان سپر لیگ کے میچز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے میچز یو اے ای میں جاری ہیں۔لیگ کے فائنل سمیت 8 میچز کراچی اور لاہور میں بھی کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں