لاہور میں آلودگی کی بڑی

لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ سرحد پار کی صورتحال ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ سرحدپار کی صورتحال ہے، دہلی سے امرتسر تک فصل کاٹنے کے بعد باقیات کو آگ لگانے سے آلودگی پھیل رہی ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ مودی سرکار ہر معاملے میں ناکام ہے، بھارتی حکومت ایک طرف بارڈر پر اشتعال انگیزی کی مرتکب ہو رہی ہے تو دوسری طرف آبی جارحیت کا مظاہرہ کر رہی ہے، اب ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے مودی سرکار کی ناکامی کے اثرات پاکستان پر مرتب ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں