بڑے پارکوں

لاہور کے پانچ بڑے پارکوں میں معذور اور معمر شہریوں کیلئے ویل چیئرز کا انتظام

لاہور ( این این آئی) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی جانب سے لاہور کے پانچ بڑے پارکوں میں معذور اور معمر شہریوں کیلئے ویل چیئرز کا انتظام کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے کی جانب سے جیلانی پارک، گریٹر اقبال پارک، باغ جناح، گلشن اقبال پارک، بوٹینیکل گارڈن جلو میں ویل چیئر کا انتظام کیا گیا ہے ۔چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی اور ڈی جی جہانزیب اعوان کی ہدایت پر ہر پارک میں دو ویل چیئرز کی سہولت دے دی گئی ہے ۔

اس حوالے سے یاسر گیلانی نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر اس کو شروع کیا گیا ہے، ویل چئیرز کی مدد سے معمر افراد بااثانی پارک کی سیر کر سکیں گے ، شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں