عثمان بزدار 36

لوگ چاہتے ہیں ملک لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے، عثمان بزدار

لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے، پاکستانی عوام کرپشن کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے، کرپٹ عناصر نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کرپشن کیخلاف جنگ میں سر بلند رہنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عوام کرپشن کرنیوالوں کیساتھ نہیں، دیانتدار قیادت ہی ملک کو مسائل سے نکالے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں