جنون عشق 32

ماہی خان اور عدنان خان کی فلم ” جنون عشق “ بھی کامیابی کی گاڑی پر سوار ہو گئی

لاہور ( این این آئی)اداکارہ ماہی خان اور عدنان خان کی فلم ” جنون عشق “ بھی کامیابی کی گاڑی پر سوار ہو گئی ، چار روز میں شاندار بزنس کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ ہدایتکار نسیم حیدر شاہ کی فلم ” جنون عشق “ 14اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اپنے پہلے شو سے لیکر اب تک فلم کے تمام شو بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں ۔

فلم کے پروڈیوسر اصغر علی فلم کی کامیابی پر خوش نظر آرہے ہیں ۔ اس حوالے سے اصغر علی نے کہا کہ فلم ”جنون عشق “ میں ہم سب نے ایک ٹیم ورک کی صورت میں کام کیا تھا اور اب اسکا نتیجہ فلم کی کامیابی کی صورت میں سامنے آرہا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ 2019ءکی کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہو کر ایک ریکارڈ قائم کرےگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں