مریم نواز اور

مریم نواز اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات اتوارکو جاتی امرا میں ہوگی

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان کی دو مرکزی اور اہم ترین سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماوں کے درمیان رابطہ ہواہے ،پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے۔ گرینڈ افطار ڈنر کے بعد ایک اور اہم رابط لاہور میں اس وقت ہوا جب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرکے انہیں جاتی امرا آنے کی دعوت دی اور بلاول بھٹو نے دعوت نامہ قبول کر لیا۔اپوزیشن رہنماوں کی یہ اہم ترین ملاقات کل دوپہر کو لاہور کے نواحی علاقے جاتی امرا سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز شریف کی دعوت پر پی پی پی چئیرمین بروز اتوار دوپہر ڈیڑھ بجے (1:30) رائیونڈ جائیں گے اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقا شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ رمضان شریف کے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کو دیے گئے افطار ڈنر میں دونوں رہنماوں کی ملاقات ہوئی تھی۔اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں تاہم وہ اپنے نظریے پر مضبوطی سے جمے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں