مشیر تجارت 34

مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد سے عمان کی بیربا آئل کمپنی کے وفد کی ملاقات ،سرمایہ کاری پر گفتگو

اسلام آباد:عمان کی بیر با آئل کمپنی نے پاکستان میں آئل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ

کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ جمعرات کو یہاں مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد سے عمان کی

بیربا آئل کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ،بیربا آئل کمپنی کے سی ای او مبارک المہری وفد کی قیادت کر

رہے تھے ۔کمپنی نے پاکستان کے آئل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں

دلچسپی کا اظہار کیا۔ تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود وفد پاکستان میں اپنے نئے پروڈکشن پلانٹ

کے لئے مختلف مقامات کا دورہ بھی کرے گا۔بیربا کمپنی تیل اور گیس کی دریافت اور پیداوار میں

استعمال ہونے والے آلات بھی تیار کرتی ہے،جس سے پاکستانی امپورٹ میں کمی ہوگی،کچھ عرصہ بعد

پاکستان یہ آلات دوسرے ممالک کو بھی ایکسپورٹ کر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں