عاطف حسین

معروف ٹی وی ڈائریکٹر سید عاطف حسین انتقال کرگئے

کراچی (آئی این پی) معروف ٹی وی ڈائریکٹر سید عاطف حسین گردے فیل ہونے کی وجہ سے جہان فانی سے کوچ کر گئے۔عاطف حسین کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔

عاطف حسین معروف ڈرامہ ببن خالہ کی بیٹیاں کے ڈائریکٹر تھے۔اس کے علاوہ ان کے معروف ڈراموں میں زندگی دھوپ تم گھنا سایا، اک تمنا لاحاصل سی، بے قصور، لاڈو میں پلی، اقرار وغیرہ شامل ہیں۔ وہ کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ 2 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں