ملتان سلطان

پی ایس ایل فور، ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں بدھ کو آمنے سامنے ہونگی

لاہور: پاکستان سپر لیگ فور میں بدھ کی رات ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین 20 فروری کو رات نوبجے شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ میں میچ ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کے اب تک ہونے والے میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پوائنٹس کے حوالے سے سرفہرست ہے۔ اس نے دو میچز کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کرکے چار پوائنٹس حاصل کئے ہیں جبکہ ملتان سلطان کی ٹیم نے اب تک دو میچز کھیلے، ایک میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے دوپوائنٹس ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں