یوم آزادی

ملک بھرمیں یوم آزادی منانے کی تیاریاں جاری، جگہ جگہ سبز ہلالی پرچموں کی بھر مار

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھر میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم آزادی منانے کے لیے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

جگہ جگہ سبز ہلالی پرچموں اور خوبصورت بیجز کے اسٹالز سج گئے ۔ یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے شہریوں نے قومی پرچم جھنڈیاں اور بیجز خرید نے شروع کر دیئے ۔ اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی شہر کے بازاروں میں قومی پرچموں کی بہار آگئی۔ جگہ جگہ قومی پرچموں سے سجے اسٹالز سج گئے.

خریدار بھی جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے خریداری کرنے کے لیے پہنچ گئے ۔خریداروں میں جہاں بڑے خریداری کرنے پہنچ رہے ہیں وہیں بچے بھی قومی پرچم سے مزین جھنڈیاں ، بیجز،ٹوپیاں اور دیگر اشیائے خریدنے میں مصروف ہیں۔ ایسے میں اسٹالز مالکان بھی بڑھتے ہوئے جوش و خروش کو دیکھ کر خوش ہیں تو وہاں خریداروں کا جوش بھی دیدنی ہے ۔ دکانداروں نے کہا کہ قومی پرچم ، جھنڈے ، بیجز اور ٹوپیوں سمیت تمام چیزیں آرڈر پر تیار کروائی جارہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں