ٹھگوں کا 4

ملک پر اسوقت عادی ٹھگوں کا ٹولہ مسلط ہے، عمرانی ٹھگ ڈبل شاہ کو بھی مات دے گئے ہیں‘سید حسن مرتضیٰ

لاہور ( این این آئی) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ملک پر اس وقت عادی ٹھگوں کا ٹولہ مسلط ہے، عمرانی ٹھگ ڈبل شاہ کو بھی مات دے گئے ہیں، اسد عمر آئی ایم ایف سے بجٹ بنوا کر لا رہے ہیں، بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی غریبوں کے روٹی، کپڑا اور مکان بہا لے جائے گا۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ملک پر اس وقت عادی ٹھگوں کا ٹولہ مسلط ہے، عمرانی ثھگوں کا ٹولا عوام کو مسلسل لوٹ رہا ہے، عمرانی ٹھگ ڈبل شاہ کو بھی مات دے گئے ہیں، یہ ایک دن کہتے ہیں کہ بجلی مہنگی نہیں ہوگی اگلے دن نرخ بڑھا دیتے ہیں۔

ٹھگ حکمران اب فرما رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر مہنگائی نہیں ہوگی، عوام عمرانی ٹولے کی ہر بات کا مطلب الٹ نکالیں، یہ کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی شرائط نہیں مانی اس کا مطلب شرائط مان لی لیا جائے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ لوگوں کی زکوة لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے والے قومی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ گئے، اسد عمر آئی ایم ایف سے بجٹ بنوا کر لا رہے ہیں، بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی غریبوں کے روٹی، کپڑا اور مکان بہا لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ عمرانی ٹولے کا آخری بجٹ ہوگا، بجٹ کے بعد عوام کے ہاتھوں دھوکے بازوں کی چھترول ہوگی اور عوام ان ٹھگ حکمرانوں کو ایوانوں سے نکال کر باہر پھینک دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں